ملتان( سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے شہری کو تاوان کے لئے اغواء کر نے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت منظور کر نے کا حکم دیا ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں ملزم محمد مظہر علی نے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اسکے خلاف پولیس تھانہ شاہ شمس نے رواں سال شہری کو تاوان کے لئے اغواء کر نے کا مقدمہ نمبر 105/26درج کیا جبکہ مقدمہ بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی ہے۔ اس لیے عدالت ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دے۔