• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

7محرم الحرام کے جلوس کے سلسلہ میں ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری

ملتان( سٹاف رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس ملتان نے7محرم الحرام کے جلوس کے سلسلہ میں ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری کر دیا ہے جس کے مطابق نواب پور روڈ، صدیقیہ روڈ،جلال مسجد چوک ہمہ قسم کی ٹریفک کے لئے دن کے اوقات میں بند رہیں گے۔ نواب پور روڈ پر آنے والی ٹریفک بوسن روڈکومتبادل روٹ کے طور پر استعمال کریں گے رات کے اوقات میں دولت گیٹ، علی چوک اور باوا صفرا روڈ ہمہ قسم کی ٹریفک کے لئے بند رہیں گے، چوک قذافی سے معصوم شاہ روڈ پر آنے والے روڈ یوزرز گلستان چوک سے جامع ثقلین، خانیوال روڈکو بطور متبادل روٹ استعمال کریں گے اسی طرح گھنٹہ گھر چوک سے معصوم شاہ روڈ کی طرف جانے والے روڈ یوزرز براستہ چونگی نمبر 9خانیوال روڈ استعمال کریں گے۔ صدر بازار کینٹ بسلسلہ جلوس 7محرم الحرام رات کے اوقات میں بند رہے گا۔ متبادل روٹ کے طور پرروڈ یوزرزایمپیریل چوک، شنگریلا چوک اور کینٹ چوک کو استعمال کریں گے۔ اس کے علاوہ وہاڑی روڈ نیو شاہ شمس کالونی سے لکڑ منڈی چوک تک شام 06 سے رات11 بجے تک ٹریفک کے لئے بند رہے گا۔
ملتان سے مزید