• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امام بار گاہوں میں تعزیوں کی صفائی اور پینٹ کے کام کا آغاز

ملتا ن (سٹا ف رپور ٹر) امام بار گاہوں میں تعزیوں کی صفائی اور پینٹ کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے ،تعزیوں کو تزئین و آرائش کے بعد زیارت کیلئے امام بارگاہوں میں رکھا جائیگا ، ملتان کی زیارات میں سو سے زائد تعزیے شامل ہیں ‘ان میں استادوالا، شاگرد والا، عبداللہ والا کا نام پاکستان بھر میں جانا جاتا ہے‘بناوٹ اور خوبصورتی میں انکا کوئی ثانی نہیں، انہیں ہرسال عام زیارت کیلئے رکھ دیا جاتا ہے‘ امام بار گاہوں کی انتظامیہ نے اپنے اپنے انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔دریں اثناء ملتان جسے عزاداری کا لکھنئو کہا جاتا ہے یہاں کی عزاداری کی تاریخ بھی ملتان کی طرح بہت پرانی ہے‘ ملتان جب ایک فصیل کے اندر ہوتا تھا تو انڈیا سے عزاداری کا سلسلہ یہاں منتقل ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے کئی عزاء خانے بن گئے، مجالس عزا کیساتھ ساتھ جلوسوں کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا، حضرت امام حسین ؓسے عقیدت اور محبت کے اظہار کے لیئے تمام مسلمان مجالس اور جلوسوں میں شرکت کرتے تھے، جیسے جیسے ملتان کی آبادی بڑھتی گئی امام بارگاہوں اور عزاداری میں بھی اضافہ ہوتا گیا۔
ملتان سے مزید