ملتان (سٹاف رپورٹر ) کینٹ پولیس نے ٹریفک حادثہ میں شہری کے جاں بحق ہونے کے الزام میں کار ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ پولیس کو ذوالفقار علی نے بتایا کہ کہ گلشیر موٹرسائیکل پر سوار ہوکر ڈیوٹی پر جارہا تھا کہ نشتر فلائی اوور سے رونگ سائیڈ سے آنے والی تیزرفتار کارکی ٹکر سے گلشیر شدید زخمی ہوگیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا اور کار ڈرائیور نامعلوم فرار ہونے میں کامیاب ۔پولیس نے نامعلوم ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔