ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے ڈکیتی چوری کی مختلف 30وارداتوں میں شہریوں کےنقدی طلائی زیورات موٹرسائیکلیں موبائل فونز سمیت قیمتی سامان سے محروم ہونے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔ تھانہ نیوملتان کے علاقے غلام مرتضی سے ڈاکو اسلحہ کی نوک پر 1لاکھ 82ہزار موبائل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ بی زیڈ کے علاقے فضل الرحمن سے دو ڈاکو گن پوائنٹ پر 70ہزار لوٹ کر لے گئے تھانہ شاہ شمس کے علاقے شمشاد علی سے ڈاکو گن پوائنٹ پر 80ہزار چھین کر فرار ہوگئے جبکہ تھانہ نیوملتان کے علاقے سبطین کی نقدی موبائل فلک شیر کا موبائل شاہ رکن عالم کے علاقے عباس کے موبائل فونز سیتل ماڑی کے علاقے اللہ نواز کی نقدی 37ہزار موبائل سجاد کا موبائل حرم گیٹ کے علاقے غلام زکریا کی موٹر سائیکل مخدوم رشید کے علاقے فقیر خان کا سامان بستی ملوک کے علاقے اللہ وسایا کی مرغیاں وغیرہ سٹی شجاع آباد کے علاقے شوکت علی کا موبائل سٹی جلالپور کے علاقے ناصر علی کی موٹرسائیکل صدر جلالپور کے علاقے شاہد کی موٹرسائیکل ندیم عباس کا کریانہ سامان جمال کی سولر پلیٹیں عبدالقیوم کی نقدی 60ہزار طلائی زیورات بی زیڈ کے علاقے اللہ رکھا کوتوالی کے علاقے لائبہ کینٹ کے علاقے اکرام چہلیک کے علاقے حمزہ کی موٹرسائیکلیں مظفر آباد کے علاقے ثنا اللہ کی نقدی 50ہزار قطب پور کے علاقے نسرین بانو کی نقدی حامد حمید ، اقبال کی موٹر سائیکلیں شاہ شمس کے علاقے عمران کا موبائل سبطین نقدی طلائی زیور ملبوسات وغیرہ ممتاز آباد کے علاقے شاہد سلمان کی موٹرسائیکل ذیشان کی نقدی طلائی انگوٹھی اورآصف اقبال کے موبائل چارجر وغیرہ چوری ہوگئے ۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔