• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلوس روٹس پر تمام ضروری کاموں کو مکمل کرلیا ‘ رکن کینٹ بورڈ محمد یعقوب شیرا

ملتان (سٹاف رپورٹر ) رکن ضلعی امن کمیٹی و رکن کینٹ بورڈ محمد یعقوب شیرا نے لائسنسدار آستانہ امام حسینؓ تنویر عباس گیلانی کے 6محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے دوران ممبران امن کمیٹی و مرکزی تاجر رہنماؤ ں کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کینٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر کی خصوصی ہدایت پر جلوس روٹس پر محرم الحرام کے تمام ضروری کاموں کو مکمل کرلیا گیا ہے اور جلوس روٹس پر ہر قسم کی تجاوزات کے ختم کردیا گیا ہے دوران جلوس صفائی، سٹریٹ لائٹس اور انکروچمنٹ کے معاملات کو سختی سے مانیٹر کیا جارہا ہے اور لائسنس داران و ممبران امن کمیٹی کینٹ کی تجاویز کی روشنی میں شکایات کا فوری ازالہ کیا گیا ہے لائسنس دار و متولی آستانہ امام حسین ؓتنویر عباس گیلانی شیخ عبدالوحید پپا اور صدر جنوبی پنجاب انجمن عزاداری سید اصغر عباس نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا امن و امان کے قیام اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ عملی تعاون اور کردار ادا کرینگے۔
ملتان سے مزید