• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں آؤٹ کم بیسڈ ایجوکیشن کے موضوع پر ورکشاپ

ملتان (سٹاف رپورٹر)محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے زیرِ اہتمام آؤٹ کم بیسڈ ایجوکیشن کے موضوع پر ایک روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ٹریننگ کا مقصد زرعی یونیورسٹی کی فیکلٹی میں آؤٹ کم بیسڈ ایجوکیشن سسٹم کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور اس سے متعلق مختلف پہلوؤں پر ٹریننگ دینا تھا۔ورکشاپ کے ریسورس پرسن انجینئر ڈاکٹر صادق حسین، سابق ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل این ایف سی انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے آؤٹ کم بیسڈ کے بنیادی تصورات، پروگرام لرننگ آؤٹ کمز ، کورس لرننگ آؤٹ کمز ، الائنمنٹ، اسیسمنٹ اور مسلسل بہتری کے عملی طریقہ کار پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ آؤٹ کم بیسڈ ایجوکیشن جدید تدریسی نظام ہے جو روایتی طریقہ کار کے برعکس، طلباء کی مخصوص صلاحیتوں اور عملی نتائج پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ اس کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ طالب علم کورس کے اختتام پر قابلِ فہم اور عملی مہارتیں حاصل کر لیں-ٹریننگ کے دوران شرکاء کو سسٹم کے مؤثر نفاذ، نصاب کی بہتری، تدریسی حکمت عملیوں اور طلبہ کی سیکھنے کی استعداد کو بین الاقوامی معیارات کے مطابق بہتر بنانے کے حوالے سے عملی رہنمائی فراہم کی گئی۔ شرکاء نے سوال و جواب کے سیشن میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا اور ورکشاپ کو اپنی تدریسی و پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے نہایت مفید قرار دیا۔اس موقع پر ڈاکٹر حماد ندیم طاہر،ڈاکٹر عمار مطلوب سمیت دیگر فیکلٹی موجود تھی۔
ملتان سے مزید