ملتان ( سٹاف رپورٹر) سرکاری سیل کو ڈی سیل کرنے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمہ درج ۔مخدوم رشید پولیس کو انسپکٹر ظفر علی نے بتایا کہ دوران چیکنگ ملزمان قیصر خان ، امتیاز ،طارق وغیرہ کی فیکٹری سے دھواں خارج ہوتا ہوا پایا گیا مذکورہ فیکٹری کو سیل کردیا گیا تھا ملزمان نے سرکاری سیل کو ڈی سیل کرکے جرم کا ارتکاب کیا ۔پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔