ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے تحصیل دنیاپور کے علاقے قطب پور میں واقع ایک کریانہ سٹور پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں ملاوٹی سرخ مرچیں برآمد کر لیں۔تفصیلات کے مطابق دورانِ انسپکشن فوڈ سیفٹی ٹیم نے کریانہ سٹور میں موجود سرخ مرچوں کے نمونے حاصل کیے۔ موقع پر کیے گئے ٹیسٹ کے دوران سرخ مرچوں میں غیر معیاری رنگوں کی ملاوٹ ثابت ہوئی۔فوڈ سیفٹی ٹیم نے تقریباً ایک من مضر صحت سرخ مرچیں موقع پر تلف کر دی۔ مزید قانونی کارروائی کے لیے کریانہ سٹور مالک کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی درخواست متعلقہ پولیس تھانے کو ارسال کر دی۔