• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان چیمبر ‘ ایگزیکٹو کمیٹی رکن کی ڈی جی ٹی او سے مداخلت کی درخواست

ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے منتخب ایگزیکٹو کمیٹی رکن شیخ فیصل سعید نے ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ آرگنائزیشنز (ڈی جی ٹی او)، کو باضابطہ شکایت ارسال کرتے ہوئے چیمبر کی انتظامیہ کی جانب سے سال 2026-27کی ممبرشپ تجدید کرانیوالے اراکین کی فہرست فراہم نہ کرنے کے معاملے پر فوری مداخلت کی درخواست کر دی ہے۔ شکایت میں شیخ فیصل سعید نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ انہوں نے بطور منتخب ایگزیکٹو کمیٹی رکن اپنی آئینی اور تنظیمی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے لیے سیکریٹری جنرل ملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے اُن اراکین کی فہرست طلب کی تھی جنہوں نے سال 2026-27 کیلئے اپنی ممبرشپ کی تجدید کروا لی ہے۔ ان کے مطابق یہ معلومات چیمبر کے امور میں شفافیت، احتساب اور انتظامی معاملات کی نگرانی کے لیے انتہائی ضروری ہیں۔انہوں نے شکایت میں مزید بتایا کہ 6 مئی 2026کو سیکریٹری جنرل کو باقاعدہ درخواست دی گئی تھی، تاہم مطلوبہ معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔
ملتان سے مزید