• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریسکیو 1122ملتان‘ محرم الحرام کے سلسلے میں موک ایکسرسائز کا انعقاد

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ملتان اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر ملتان کی ہدایت پر محرم الحرام کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کی تیاریوں کے سلسلے میں ریسکیو 1122 ملتان نے امام بارگاہ حسینہ آباد، دولت گیٹ پر موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا۔اس مشق میں ریسکیو 1122 کی ایک ایمبولینس اور ایک فائر ریسکیو وہیکل نے حصہ لیا، جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ، سول ڈیفنس اور پولیس ڈیپارٹمنٹ نے بھی مشترکہ طور پر شرکت کی۔ موک ایکسرسائز کا مقصد مختلف اداروں کے درمیان باہمی رابطے، فوری ردِعمل اور ہنگامی حالات میں بروقت امدادی کارروائیوں کا عملی جائزہ لینا تھایہ موک ایکسرسائز انجینئر محمد بلال (ایمرجنسی آفیسر) کی نگرانی میں منعقد ہوئی، جبکہ مجموعی نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں نے کی۔ مشق کامیابی کے ساتھ مکمل کر لی گئی۔
ملتان سے مزید