میٹرک بورڈ سے الحاق شدہ گورنمنٹ اسکولوں کو ہدایت

September 28, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے قائم مقام ناظم امتحانات عمران طارق نے بورڈ سے الحاق شدہ تمام گورنمنٹ اسکول،بلدیہ،میونسپل کارپوریشن اور لیبرڈپارٹمنٹ کے ماتحت آنے والے اسکولوں کے سربراہان یا ان کے بااختیار نمائندوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جنرل گروپ 2022ء کی مارکس شیٹس حاصل کرنے کیلئے ہیڈ ماسٹر/مسٹریس کی دستخطی مہر اور اتھارٹی لیٹر اپنے ساتھ لازمی لے کر آئیں، یہ مارکس شیٹس پیر سے جمعہ تکبورڈ آفس کی پہلی منزل بلاک B کانفرنس ہال سے صبح 10 بجے سے سہ پہر2بجے تک جبکہ جمعہ کے روز صبح 10بجے سے 12 تک حاصل کر سکتے ہیں۔