جماعت اسلامی کے سابق ڈپٹی سیکرٹری اقبال چوہدری کی والدہ انتقال کرگئیں

September 28, 2022

کراچی (نیوز ڈیسک) جماعت اسلامی کراچی شعبہ نشرواشاعت کے سابق ڈپٹی سیکرٹری محمد اقبال چوہدری کی والدہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں، مرحومہ کی نماز جنازہ ڈیفنس ویو کی جامع مسجد قباء میں ادا کی گئی جبکہ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا،نمازجنازہ امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے پڑھائی جس میں ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، ڈاکٹر اسامہ رضی، عبد الوہاب، منعم ظفر خان، راشد قریشی، نوید علی بیگ، عبدالرحمٰن فدا ، سید عبد الرشید، سرفراز احمد، زاہد عسکری کے علاوہ جماعت اسلامی کے مقامی ذمہ داران، عزیز و اقارب سمیت اہل محلہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔