ممنوعہ فنڈنگ کیس FIA: کا اقدام درست قرار، اسد قیصر کی رٹ خارج

September 28, 2022

پشاور( امجد صافی ) پشاورہائیکورٹ کے جسٹس لعل جان خٹک اور جسٹس اشتیاق ابرہیم پر مشتمل بنچ نے سابق سپیکرقومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر کی جانب سے ممنوعہ فنڈنگ کیس اور اسکے بعد ایف آئی اے کی جانب سے کال اپ نوٹس کے خلاف دائر رٹ خارج کرتے ہوئے ایف آئی اے کے اقدام کو درست قرار دے دیا۔ قبل ازیں سد قیصر کے وکیل بیرسٹر گوہر علی خان نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے نے ان کے موکل کے خلاف جو کارروائی شروع کی ہے یہ اس کے دائرہ اختیار م سے باہر ہے۔