18 پروگرامز شروع کرنے کیلئے این او سی مل گیا، وی سی ایمرسن یونیورسٹی

September 28, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)‘ ایمرسن یونیورسٹی کے نو تعینات وی سی پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے کہا گورنر پنجاب نے ایمرسن یونیورسٹی کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلیے ہائیر ایجوکیشن کو ہدایات جاری کر دیں، تین دن میں یونیورسٹی کے مختلف 18 پروگرامز شروع کرنے کیلیے این او سی حاصل کر لیے گئے ہیں، ایمرسن کے کلاس رومز ویونیورسٹی کو رول ماڈل بنائیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنانے کیلیے روزانہ 4 کلاسز کو چیک کیا جاتا ہے اور ڈائریکٹر اکیڈمک کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر حاضری کو چیک کرے، ہماری یونیورسٹی کا کوئی بھی پروفیسر پرائیویٹ اکیڈمی میں دوران ڈیوٹی پڑھانے کیلیے نہیں جائیگا، اس کے خلاف سختی سے ایکشن لیا جائیگا۔