منشیات کیس میں اڈیالہ جیل میں بند پاکستانی نژاد برطانوی خاتون کو آج ڈی پورٹ کر دیا جائیگا

September 28, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) منشیات کیس میں اڈیالہ جیل میں بند پاکستانی نژاد برطانوی خاتون کوآج انگلینڈ ڈی پورٹ کردیاجائے گا۔ جیل ذرائع کے مطابق یوکے نیشنل خدیجہ شاہ زوجہ کامران کو آج بدھ کی صبح ساڑھے پانچ بجے اسلام آبادانٹرنیشنل ائرپورٹ سے ٹرکش ائرلائن کی پرواز ٹی کے 711کے ذریعے لندن ڈی پورٹ کیاجائے گا،ذرائع کاکہناہے کہ اینٹی نارکوٹکس فورس نے مئی 2012میں خدیجہ شاہ کوگرفتارکرکے اس کے قبضہ سے منشیات برآمدکی تھی اوراس کے خلاف تھانہ اے این ایف راولپنڈی میں 9سی کامقدمہ درج کیا تھا، اسے 7مئی 2012 کو سنٹرل جیل اڈیالہ لایاگیا تھا بعدا زاں عدالت میں کیس کی سماعت کے بعداسے 25سال سزاسنائی گئی ،جیل ذرائع کاکہناہے کہ وزارت داخلہ حکومت پاکستان کے حکم پراسے ڈی پورٹ کیاجارہاہے ۔