تحقیقات کے بعد سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ویڈیو کا ڈراپ سین

September 29, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اس وقت پاکستان میں آڈیو لیکس کا چرچہ ہے ایسے میں ایک نوجوان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس کا کرکٹ حلقوں میں چرچہ ہے۔ویڈیو میں وہ شخص چیئرمین پی سی بی کے دفاتر کی کرسی، میٹنگ روم ،پی سی بی دفاتر،گراونڈ اور قومی ہائی پرفارمنس سینٹر میں آزادانہ نقل وحرکت کرتے اور گھومتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔پی سی بی کا سیکورٹی سسٹم اس شخص کو کمروں،دفاتر اور دیگر مقامات پر روکنے میں ناکام دکھائی دیتا ہے۔وہ شخص قومی ہائی پرفارمنس سینٹر میں کرکٹ کھیلتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان ہاؤس ابتدائی تحقیقات کی ہیں ، ویڈیو اپ لوڈ کرنے والا شخص پی سی بی کے ملازم کا مہمان تھا۔