صدر میں تیزاب گردی کے واقعے میں سابق چیف جسٹس کا ڈرائیور اور 3 افراد جھلس کر زخمی

September 29, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کا ڈرائیور صدر میں تیزاب گردی کے واقع میں جھلس کر شدید زخمی ہوگیا جبکہ 2 بچوں سمیت 3 افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں، پریڈی پولیس کے مطابق 40 سالہ خرم احمد صدر میں ایم اے جناح روڈ سے ایمپریس مارکیٹ کی طرف آ رہا تھا کہ رینبو سینٹر کے قریب اچانک اس پر کسی نے تیزاب پھینک دیا،خرم احمد آصف کالونی منگھو پیر روڈ کا رہائشی ، سندھ سیکریٹریٹ کے پروٹوکول ڈیپارٹمنٹ میں گزشتہ 14 سال سے ملازم اور سابق چیف جسٹس گلزار احمد کے ڈیفنس میں واقع بنگلے پر بحیثیت ڈرائیور ملازمت کرتا ہے۔