جے ایس بینک کے اشتراک سے 4 دیہات میں میڈیکل کیمپس

September 29, 2022

سہون (رپورٹ / غلام یاسین انصاری) جے ایس بینک اور سندھی ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکا کے اشتراک سے یونین کونسل آمری کے 4؍ دیہات آچر خان لونڈ، یعقوب پنہور، مولا بخش بروہی ،کے ٹی قادر بخش میں میڈیکل کیمپس لگا کر عورتوں بچوں اور ضعیف عمر افراد کا چیک اپ کیا گیا اور مفت دوائیں فراہم کی گئیں جبکہ انہی دیہاتوں کے سیلاب متاثرین کے1500؍ متاثرین میں کھانے پینے کی اشیاء اور مچھر دانیاں تقسیم کی گئیں ۔ اس موقع پر سندھی ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکا اور جے ایس بینک کے صدر باصر شمسی نے میڈیکل کیمپس اور تقسیم کیے گئے راشن کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر جے ایس بینک کے ایڈمین ہیڈ جمیل احمد میمن بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر باصر شمسی نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سال 2010ء کے سیلاب متاثرین کی مدد کی تھی اور اب 2022ء میں بھی منچھر جھیل کے ٹوٹنے کی وجہ 10یونین کونسل کے ہزاروں لوگ متاثر ہوئے ہیں جن کو راشن اور طبی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں اور مریضوں میں مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔