پٹرولیم ڈویژن میں اہم عہدوں پر تبادلے ہونے جارہے ہیں

September 29, 2022

اسلام آباد(خالد مصطفیٰ) جب سے نئی حکومت نے زمے داریاں سنبھالی ہیں پٹرولیم ڈویژن موجودہ حالات کے مطابق قابل دید اقدام سامنے نہیں آیا ہے اس لئے حکومت نے فیصلہ کیا ہے پٹرولئیم ڈویژن کے سیکریٹری سمیت اہم افسران کا تبادلہ کرکے کو جدت پسند سیکریٹری لایا جائے اس کے علاوہ کئی افسران ایسے ہیں جو بہت مصروف نظر آتے ہیں مگر کوئی بڑا اقدام سامنے نہیں آیا جبکہ موسم سرما کے آنے میں صرف ایک ماہ باقی ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کے ایک اعلیٰ افسر کا کہنا ہے کہ پاور ڈویژن کے ایک اعلیٰ شخصیت نے جنہوں نے حال ہی میں زیادہ اہم عہدہ پر فائز ہیں نے حکومت سے کہا ہے کہ موجودہ سیکریٹری پٹرولئیم کی جگہ کوئی نیا شخص تعینات کیا جائے کیونکہ موجودہ سیکریٹری نے اب تک ایک بھی سمری نہیں بھیجی جس سے موجودہ سخت صورتحال میں بدلاؤ لایا جاسکے۔