چین اور امریکا کے مل کر کام کرنے تک موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنا ناممکن ہے، بلاول بھٹو

September 29, 2022

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکا اور چین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تمام سیاسی تنازعات کو ایک طرف رکھتے ہوئے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کریں۔ عرب نیوز کے مطابق وڈرو ولسن انٹرنیشنل سینٹر فار اسکالرز کے زیراہتمام راؤنڈ ٹیبل کانفرنس سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری کہنا تھا کہ ’جب تک امریکا اور چین مل کر موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے کام نہیں کرینگے ہم تب تک زمین کو بچا سکیں گے اور نہ ہی موسمیاتی تبدیلیوں پر قابو پا سکیں گے۔