پی آئی اے کیبن کریو کے ڈیوٹی اوقات میں اضافہ، ورکرز کا احتجاج

September 29, 2022

کراچی (اسد ابن حسن) انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ ورکرز فیڈریشن (آئی ٹی ایف) نے ان اطلاعات پر کہ پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے کی انتظامیہ نے کیبن کریو کے اوقات کار 14 گھنٹے سے 16 گھنٹے کردیئے ہیں، پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو ایئر وائس مارشل عامر حیات کو مراسلہ بھیج دیا ہے۔ مراسلہ فیڈریشن کے سول ایوی ایشن سیکرٹری جبرائل موچو نے تحریر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کی فیڈریشن کے علم میں آیا ہے کہ کچھ عرصے سے کیبن کریو کے ڈیوٹی اوقات بڑھا دیئے گئے ہیں جوکہ بین الاقوامی ایوی ایشن قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔