13بھٹہ مزدوروں کو آزاد کرنیکا حکم

September 29, 2022

لاہور(کورٹ رپورٹر) لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی ضیاء باجوہ نے 13 بھٹہ مزدوروں کو مالک کی قید سے آزاد کرنیکا حکم دیدیا،عدالت کے روبرو بھٹہ مزدور محمد اقبال نے مؤقف اختیار کیا کہ گوجرانوالہ کا بھٹہ مالک زبردستی مزدوری کرواتا ہے،13 رشتے داروں کو زبردستی قید میں رکھا ہوا ہے۔