پاکستان میڈیکل کمیشن ایڈہاک ازم کی پالیسی سے باہر نکلے ،پی ایم اے

September 29, 2022

لاہور ( جنرل رپورٹر)پاکستان میڈیکل کمیشن ایڈہاک ازم کی پالیسی سے باہر نکلے اور طبی طلبہ کے مستقبل سے کھلواڑ بند کرے۔ ڈاکٹر برادری اس کے ریگولیٹری کردار پر نہایت مایوسی کا شکار ہے۔اِن خیالات کا اظہار پی ایم اے لاہور کے ایک اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت پروفیسر اشرف نظامی صدر پی ایم اے لاہور نے کی۔