فوڈ سیفٹی ٹیم کا سنیکس اور سپائسز یونٹ پر چھاپہ،خلاف ورزی پر مقدمات درج

September 29, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر ) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں، فوڈ سیفٹی ٹیم کا شیر شاہ روڈ پر واقع سنیکس یونٹ جب کہ میاں چنوں میں سپائسز یونٹ پر چھاپہ، 1430کلو ملاوٹی مرچیں، 120کلو ناقابل سراغ پھک، 90 کلو دھنیا پاؤڈر، 40 کلو ہلدی پاؤڈر، 5کلو پیکنگ میٹریل برآمد جبکہ70 کلو چائنہ سالٹ تلف،قوانین کی خلاف ورزی پر سپائسز یونٹ مالکان کیخلاف مقدمہ درج جب کہ سنیکس یونٹ کو بھاری جرمانہ عائد کیا گیا، علاوہ ازیں خانیوال میں واقع سپائسز سٹور کو مصالحوں میں رنگ کی ملاوٹ کرنے پر آیف آئی آر درج کرا دی گئی۔