مشیر وزیراعلی ٰ کا چلڈرن کمپلیکس کا دورہ

September 29, 2022

ملتان ( سٹاف رپورٹر )مشیر وزیر اعلیٰ طارق زمان گجر نے چلڈرن ہسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں کے لواحقین سے مفت ادویات بارے بریفنگ لی، ایمرجنسی وارڈ میں لوگوں کی شکایات پر موٹر سائیکل اسٹینڈ کا دورہ کیا وہاں اوور چارجنگ کرتے ہوئے 3افراد کو گرفتار کرنے کا حکم بھی دیا، انہوں نے ایم ایس چلڈرن کمپلکس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کو فری ادویات کو یقینی بنایا جائے۔