سیاسی اور ذاتی مقاصد کیلئے مذہب کا استعمال درست نہیں ،طاہر اشرفی

September 29, 2022

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) وزير اعظم کےنمائند ہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی وچيئرمین پاکستان علماء كونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ربیع الاول ماہ پیغام رحمت العالمین کے طور پر منایا جائیگا۔ پوری امت مسلمہ ان ایام میں سیرت مصطفی کے پیغام کو عام کرے ۔سیاسی اور ذاتی مقاصد کیلئے مذہب کا استعمال درست نہیں ہے، ماضی میں بھی ہم نے اسکی بہت بڑی قیمت ادا کی ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے بہت سارے بہن بھائی مشکلات میں ہیں۔ ہم سب کو ملکر سیلاب زدگان کا خیال کرنا ہے اور انکی مدد میں کوئی کسر نہیں چھوڑنی۔ مریم اورنگزیب کیساتھ پیش آنا والا واقعہ افسوسناک ہے ۔خواجہ سرا ایک مظلوم طبقہ ہے لیکن اس آڑ میں کوئی اگر کچھ اور کرنا چاہے تو اسے روکنا سب کی ذمہ داری ہے۔