سٹیزن فیسلی ٹیشن سنٹر میں نادرا ویری فکیشن سنٹر کا افتتاح

September 29, 2022

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے کپیٹن (ر) محمد عثمان یونس نے بدھ کو سٹیزن فیسلی ٹیشن سنٹر میں نادرا ویری فکیشن سنٹر کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ فیسلی ٹیشن سنٹر سے درخواست گزاروں کو بہترین سہولیات میسر آئینگی‘ اب کوئی بھی تھرڈ پارٹی متاثرین کی جگہ کلیمز داخل نہیں کر پائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ڈیش بورڈ کی رسائی چیئرمین سی ڈی اے کے دفتر میں دی جائے۔