نسیم شاہ کو ہوٹل سے گھر بھیج دیا گیا، دو روز آئسولیشن

September 30, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی سی بی کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولرنسیم شاہ کو ہوٹل سے گھر بھیج دیا گیا ہے۔ بدھ کی شب جاری اعلامیہ کے مطابق وہ آئندہ 2 روز اپنے گھر میں آئسولیشن کریں گے اوروہ گھر میں تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں گے۔نسیم شاہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شامل آئندہ دو میچز کے لیے دستیاب نہیں ہیں ۔ان کی آئسولیشن ہفتے کے روز مکمل ہوجائے گی۔وہ اتوار کو ٹیم کے ہمراہ نیوزی لینڈ روانہ ہوں گے۔اس دوران پی سی بی کا میڈیکل پینل ان کی صحت کا جائزہ لیتا رہے گا۔ ان کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے،نیوزی لینڈ روانگی کا فیصلہ رپورٹس کی روشنی میں میڈیکل ٹیم کرے گی ۔