• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دفاعی چیمپئن ارجنٹینا ورلڈ کپ ٹرافی سے دو فتوحات دور، سیمی فائنل میں رسائی

ٹورنٹو، کینیڈا (شکیل یامین کانگا)دفاعی  چیمپئن ارجنٹینا  فیفا ورلڈکپ میں اپنااعزاز برقرار رکھنے کیلئے اب صرف دو فتوحا ت کی دوری ہے۔ ارجنٹینا اور انگلینڈ سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ انگلینڈ اور ارجنٹائن کا سیمی فائنل بدھ 15 جولائی ، جب کہ فرانس اور اسپین کا مقابلہ منگل 14 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ ناروے کا ایک گول ٹاپ اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ کے انگلینڈ کے مڈفیلڈر ایلیٹ اینڈرسن کو دھکا دے کر گرانے پر ریفری نے وی اے آر کا جائزہ لینے کے بعد منسوخ کردیا۔ اس فیصلے پر ناروے کے کھلاڑیوں نے شدید احتجاج کیا ۔ کنساس سٹی اسٹیڈیم میں ارجنٹائن نے سوئٹزر لینڈ کو 3-1سے ہرایا  ۔ میچ مقررہ 90 منٹ میں 1-1 گول سے برابر رہا ۔ ارجنٹائن کی جانب سے ایلسٹر، ایلوریز اور مارٹینز نےکیے۔ میچ کے 72ویں منٹ میں سوئٹزرلینڈ کے اسٹرائیکر بریل ایمبولو کو دوسری بار یلو کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا ۔ قبل ازیں سابق عالمی چیمپئن انگلینڈ اور ناروے میامی اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں۔میچ کے 36ویں منٹ میں آندریاس شائل ڈراپ نے  ناروے کو برتری دلائی جسے پہلے ہاف انگلینڈ کے اسٹار مڈ فیلڈر جوڈ بیلنگھم نے گول کرکے ختم کردیا۔ میچ کو فیصلہ کن بنانے کیلئے پندرہ پندرہ منٹ کے دو اضافی ہاف دیئے گئے ۔ اضافی وقت میں بیلنگھم نے ایک اور گول کرکے انگلینڈ کو1-2 کی فیصلہ کن برتری دلا دی۔