ہماری ٹیم رضوان کے کھیل سے بہت کچھ سیکھ سکتی ہے، معین علی

September 30, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انگلینڈ کے کپتان معین علی نے کہا ہے کہ ہم نے محسوس کیا ہے ہماری ٹیم رضوان کے کھیل سے بہت کچھ سیکھ سکتی ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران انگلش کپتان معین علی نے کہا کہ رضوان ایک ایسا کھلاڑی ہے جس سے ہم بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں، رضوان نے آج وکٹ کو دیکھتے ہوئے خود کو اس کے مطابق ڈھالا، اگرچہ رضوان نے اسی انداز میں کھیلا جیسے وہ کھیلتے ہیں لیکن جہاں ضرورت محسوس ہوئی رضوان نے خطرہ مول لیا اور کنڈیشن کے مطابق کھیل پیش کیا۔ انگلینڈ ٹیم کے لیے سیریز کے دوران محمد رضوان کو روکنا خاصا مشکل رہا، رضوان ایک بہترین کھلاڑی ہیں اور وہ مشکل صورتحال میں بھی باؤنڈری لگانا جانتے ہیں۔