ڈائریکٹر جنرل کا سپیشل ایجوکیشن اداروں کا دورہ، سہولتوں کا جائزہ لیا

September 30, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل سپیشل ایجوکیشن پنجاب شفاعت علی نے ملتان کے مختلف سپیشل ایجوکیشن اداروں کا دورہ کیا اور دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل ایجوکیشن میاں محمد ماجد نے تعلیمی اداروں بارے بریفنگ دی۔ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے خصوصی بچوں کو معاشرے کے لیے کارآمد بنانے کے حوالہ سے ہر ممکن اقدامات کی ہدایت کی ہے۔