سیلاب متاثرین کی دل کھول کر مدد کی جائے، سرفراز اکبر

October 01, 2022

کراچی (پ ر) سرتوریا دی ایمبسڈر سرفراز اکبرنے زیڈ اے ویلفیئر کے ساتھ مل کر بلوچستان کے متاثرہ افراد میںراشن تقسیم کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہمیں سیلاب زدگان کی دل کھول کر مدد کرنی چاہئے۔ سیلاب زدہ علاقوں میں مقیم افراد بےیارومددگار امداد کے منتظر ہیں ۔ جلد ہی مزید اشیاء پہنچائی جائیں گے۔