ورلڈ فیڈریشن آف میڈیکل ایجوکیشن نے پاکستانی طلبہ کے لیے پی ایم سی کی رجسٹریشن قبول کرلی

October 01, 2022

کراچی( سید محمد عسکری) ورلڈ فیڈریشن آف میڈیکل ایجوکیشن( ڈبلیو ایف ایم ای) نے پاکستانی طلبہ کے لیے پاکستان میڈیکل کونسل کی رجسٹریشن قبول کرلی ہے، حتمی رجسٹریشن کے لیے ڈبلیو ایف ایم ای تین ماہ میں پاکستان کا دورہ کرے گی اور میڈیکل کالجوں میں ہونے تدریس اور سہولتوں کا جائزہ لے گی اس طرح میڈیکل کے پاکستانی طلبہ برطانیہ اور امریکا میں پروفیشنل اینڈ لینگویسٹکب اسسمنٹ بورڈ ( PLAB) اور ایجوکیشنل کمیشن فار فارن میڈیکل گریجویٹ( ECFMG) کا ٹیسٹ دے سکیں گے۔ پاکستان میڈیکل کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر نوشاد شیخ نے اس مد میں ٹاسک فورس بھی تشکیل دیدی ہے۔ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر نوشاد شیخ نے کہا کہ اس اقدام سے پاکستانی ڈاکٹرز کے برطانیہ اور امریکا کے لیے دروازے کھل گئے ہیں۔