کابینہ پورٹل سیکورٹی، 150 نئے اسمارٹ اور جدید ٹیبلٹس خریدنے کا فیصلہ

October 01, 2022

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) کابینہ کارروائی کے ڈیٹا چوری ہونے کے ممکنہ خطرات سے بچاؤ کیلئے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے-کابینہ پورٹل کی سیکیورٹی بہتر بنانے کیلئے ڈیڑھ سو نئے اسمارٹ اور جدید ٹیبلٹس خریدنے کا فیصلہ کیاگیاہے،کابینہ ارکان،وفاقی سیکریٹریز،وزیر اعظم آفس اور کابینہ ڈویژن کا متعلقہ اسٹاف نئے ٹیبلٹس کو استعمال کریگا۔ذرائع کے مطابق سابقہ دور میں کابینہ ارکان کیلئے خریدے گئے ٹیبلٹس کا معیاراورحجم نا مناسب قراردیاگیاہے-ذرائع کے مطابق کابینہ ارکان،وفاقی سیکریٹریز،وزیر اعظم آفس اور کابینہ ڈویژن کے متعلقہ اسٹاف کیلئے نئے ٹیبلٹس خریدے جائیں گے-مشینری اور آلات پر عائد پابندی میں نرمی کرکے نئے ٹیبلیٹس خریدنے کی تجویز ہے-