تاجر اتحاد خیبر پختونخوا کا ٹرانسجنڈر ایکٹ کے خلاف مظاہر ہ

October 01, 2022

پشاور (لیڈی رپورٹر)تاجر اتحادخیبرپختونخوا نے ٹرانسجنڈر بل 2018 منظور شدہ ایکٹ خلاف سنہری مسجد روڈ پر احتجاجی مظاہر ہ کیا جسمیں کثیر تعداد میں تاجروں نے شرکت کی مظاہرے کی قیادت تاجر اتحاد کے صدر مجیب الرحمن نے کی جبکہ احتجاج میں مختلف بازاروں کے صدور صدر ظفر منہاس، صدر عزیز خان، صدر شفیق خان، میاں محمد عقیل، جنرل سیکٹری نوید خان اور دیگر مشران اور دکانداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی جنہوںنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مذکورہ بل کے خلاف نعرے درج تھے اس موقع پر مظاہرین نے ٹرانسجنڈر بل کو کالا قانون قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک اسلامی فلاحی ریاست ہے اور اسکی بنیاد کلمہ طیبہ پر رکھی گئی اور پاکستان اسلام کے نام پہ بنا ہے جس کی آبادی 91 فیصد مسلمانوں پر محیط ہے۔ملک کی اعوان ایوان بالا میں 2018 ٹرانسجنڈر کا قانونی بل منظور ہونا لمحہ فکریہ ہے، قابل مذمت اور اور افسوناک ہیجبکہ اس کالے قانون کا بل پاس کرنے والی پاکستان کی سب سے بڑی تین سیاسی جماعتوں کی ٹرانسجنڈر کالے قانون بل کی حمایت انتہائی افسوسناک ہے، حکومتی حکمرانوں، سیاسی پارٹی جماعتوں کی لیڈرشیپ اور بالخصوص صدر پاکستان کی ٹرانسجنڈر 2018 قانونی بل کی منظوری کو روکنا چاہیے تھا۔