جشن میلاد النبیؐ، راولپنڈی کو سجانے کی تیاریاں عروج پر، محافل میلاد

October 01, 2022

راولپنڈی(خبر نگار خصوصی)ملک بھر کی طرح راولپنڈی میں بھی جشن عید میلاد النبی کے قریب آتے ہی شہر کو سجانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ شہر بھر کی گلیوں ،محلوں اور سڑکوں کو رنگ برنگی قمقموں سے سجانے کی تیاریاں تیز اور میلاد کمیٹیوں کے اجلاس بھی شروع کر دئیے گئے ہیں ۔کینٹ کے مختلف علاقوں میں رنگ برنگی جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجانے کا کام بھی تیز جبکہ مساجد کو بھی پر جوش انداز میں سجایا جا رہا ہے۔شہر بھر میں محافل میلاد بھی شروع کر دی گئی ہیں۔راولپنڈی کی مارکیٹوں میں موجود دکانوں کو بھی سجایا جا رہا ہے جس میں مری روڈ، کمرشل مارکیٹ،صادق آباد، چکلالہ سکیم تھری، صدر، لالکڑتی اور جامع مسجد روڈ بنی کے علاقے شامل ہیں۔