یوسف مستی خان مزاحمتی طرز سیاست کی موثر اورتوانا آواز تھے، بی این پی

October 01, 2022

کوئٹہ(پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر وضلعی صدر بی این پی کوئٹہ غلام نبی مری نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں ممتاز بزرگ بلوچ قوم وطن دوست سیاسی رہنما یوسف مستی خان کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بلوچ قومی حقوق کیلئے جمہوری انداز میں مزاحمتی طرز جدوجہد اور قربانیوں کو زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوے کہا کہ جنہوں نے بلوچ قوم کیساتھ اور بلوچستان میں رونما ہونے والے ناانصافیوں قومی جبر و استحصال کیخلاف آخر دم تک اصولی اور نظریاتی موقف اپنا کر سیاسی انداز میں مزاحمتی طرز سیاست کے موثر تواناء آواز تھے انکی قربانیاں نیشنلزم کے نظریہ رکھنے والے کارکنوں کے لیے مشعل راہ کی حیثیت رکھتے ہیں جنہیں کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔