حیدر علی اسپتال سے ڈسچارج

October 02, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر حیدر علی کو ہفتے کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ٹیم ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ اب بہتر محسوس کررہے ہیں اور ٹیم ہوٹل پہنچ گئے ہیں. انہیں طبعیت ناسازی کے باعث گزشتہ روز میچ کے بعد اسپتال لے جایا گیا تھا. جہاں ان کا میڈیکل جائزہ لینے کے بعد واپس ہوٹل پہنچا دیا گیا۔