کراچی (اسٹاف رپورٹر) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھارت نے عرب امارات کوہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ منگل کو امارات نے 8 وکٹوں پر 249 رنز بنائے، بھارت نے ہدف 14.2 اوورز میں 3 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ پلیئر آف دی میچ ویبھو سوریاونشی نے 53 گیندوں پر 204 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں 28 چھکے شامل تھے۔ انہوں نے 28 گیندوں پر تیز ترین سنچری اور 52 گیندوں پر ڈبل سنچری بناکر عالمی ریکارڈ قائم کیا، جبکہ 40 گیندوں پر 150 رنز مکمل کرکے اپنا ہی سابقہ ریکارڈ توڑ دیا۔ انہوں نے ڈارسی شارٹ کا 23 چھکوں کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔