• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمنز ایمرجنگ کرکٹ پاکستان کو سری لنکا سے شکست

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی کے سپر سکس مرحلے میں سری لنکا نے پاکستان کو 4 رنز سے ہرادیا۔ عجمان میں سری لنکا ویمن نے 6 وکٹوں پر 140 رنز بنائے۔ امیشا دلانی نے 56 رنز کی اننگز کھیلی۔ امِ ہانی نے 17 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں پاکستان ویمن ٹیم 9 وکٹوں پر 136 رنز بنا سکی۔ عميمہ سہیل 36 ، طوبیٰ حسن 24 ، تسمیہ رباب نے 11 گیندوں پر 3 چھکوں کی مدد سے ناقابلِ شکست 23 رنز بنائے۔
اسپورٹس سے مزید