• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیاکپ رائزنگ: پاکستان اے نے نیپال کو ہرادیا، فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایشیا کپ رائزنگ اسٹار کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان اے نے نیپال کوبا آسانی96 رنز سے شکست دے کر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی۔ وکٹ کیپر روحیل نذیر نے 83 گیندوں پر64 نا قابل شکست رنز بنائے اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ منگل کو دوحا ، قطر میں پاکستان شاہینز 42 اوورز میں 168 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ حسن نواز 28 اور احمد دانیال 16 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ راشد خان نے 5 شکار کیے ۔ پاکستان اے نے حریف کو 72 رنز پر آئوٹ کردیا ۔ فاسٹ بولر محمد حسنین اور سفیان مقیم تین، تین ، محمد عمران نے دو اور معاذ صداقت نے ایک وکٹ لی۔ پاکستان نے علی رضا اور سعد مسعودکو آرام دیا۔

اسپورٹس سے مزید