• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینچورین ٹیسٹ: بنگلہ دیش 91 رنز پر ڈھیر، جنوبی افریقا کے 88 رنز

سینچورین (جنگ نیوز) جنوبی افریقا نے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز بنگلہ دیش کو پہلی اننگز میں 91 رنز پر آؤٹ کرکے میچ پر گرفت مضبوط کرلی۔ مارکو یانسن اور کگیسو ربادا نے 3،3 جبکہ اینرک نورکیا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں میزبان ٹیم نے ایک وکٹ پر 88 رنز بنالیے تھے۔ مارکرم نے 21 جبکہ مارکوس ایکرمین نے ناقابل شکست 46 رنز بنائے۔ سپر اسپورٹ پارک میں پہلی بار کوئی ٹیم دوہرے ہندسے کے اسکور پر آؤٹ ہوئی۔
اسپورٹس سے مزید