• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہینڈ شیک کیلئے کھلاڑیوں کو مجبور نہیں کیا جا سکتا، ایم سی سی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)میریلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی )کے عہدیدار فریزر اسٹیورٹ نے کہا ہے کہ ایم سی سی ہینڈ شیک کی روایت برقرار دیکھنا چاہتا ہے، اس پر عمل درآمد کے لیے کھلاڑیوں کو مجبور نہیں کیا جا سکتا۔ ہینڈ شیک سے متعلق اوپر سے ہدایات جاری ہوں تو ایم سی سی ان پر کنٹرول نہیں رکھتا، جغرافیائی و سیاسی معاملات کرکٹ سے بالاتر ہیں۔ ایسے معاملات پر تبصرہ دائرہ اختیار میں نہیں، میدان میں کھلاڑیوں کے رویے کو کنٹرول کرنا ہمارے اختیار میں ہے ۔
اسپورٹس سے مزید