• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے ٹی پی فائنلز: الکاراز نے پہلی بار ٹائٹل جیت لیا

تورین (جنگ نیوز) اسپین کے کارلوس الکاراز نے اے ٹی پی فائنلز کے فائنل میں عالمی نمبر ایک جرمنی کے الیگزینڈر زیویریو کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر پہلی بار ٹائٹل جیت لیا۔ 23 سالہ الکاراز نے دوسرے سیٹ کے ٹائی بریک میں 3 سیٹ پوائنٹس بچا کر کامیابی حاصل کی۔ وہ یہ اعزاز جیتنے والے تیسرے ہسپانوی کھلاڑی ہیں۔ اس فتح کے ساتھ الکاراز نے مسلسل 14ویں کامیابی حاصل کی اور سیزن کا چھٹا جبکہ مجموعی طور پر 30واں ٹور ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
اسپورٹس سے مزید