انٹر میڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان 20 اکتوبر کومتوقع

October 02, 2022

لاہور(خبرنگار) بورڈآف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کےزیر اہتمام ہونیوالے انٹر میڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان 20 تاریخ کو متوقع ہے۔ رواں سال انٹرپارٹ ٹو کے امتحان میں ایک لاکھ 75ہزار سے زائد امیدواروں نے شرکت کی۔ نتائج کا اعلان چیئرمین صبح دس بجے کیا جائےگا۔ اس بار بھی بورڈ کی جانب سے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان نہیں کیا جائے گا۔