محکمہ سکولز نے عشرہ رحمت للعالمین کا نیا شیڈول جاری کردیا

October 02, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر) محکمہ سکولز نے عشرہ رحمت العالمین ﷺکا نیا شیڈول جاری کردیا بتایاگیا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر صوبے بھر میں عشرہ رحمت العالمین منایا جارہا ہے محکمہ سکولز کےلئے نیا شیڈول جاری کردیا جس کے مطابق اب قرات ، نعت اور تقاریری مقابلے 3 اکتوبر سے 8اکتوبر تک ہوں گے ضلعی سطح پر سی ای او ز تقاریب کے فوکل پرسن ہوں گے ڈویژنل کی سطح پر ڈائریکٹر ڈویژنل ، جبکہ صوبائی سطح پر ڈی پی آئی سکینڈری اور ایلمنٹری اس کے فوکل پرسن ہوں گے۔