چھوٹے تاجروں کو نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے منسلک کرنا ہوگا‘ عبدالکریم

October 02, 2022

پشاور(جنگ نیوز)پشاورچیمبر آف سمال ٹریڈرز ایند سمال انڈسٹری کا جنرل باڈٰی اجلاس گزشتہ روز ہوا جس میں مہمان خصوصی معاون خصوصی صنعت و تجارت عبدالکریم تورڈھیر،سابق سینیٹر حاجی زبیر علی، میئر حاجی زبیر علی ،مرکزی تنظیم تاجران خیبر پختونخوا کے صدرملک مہرالٰہی، سابق صدور چیمبر عدنان جلیل، خالد فاروق ملک، ممبران اور مختلف بازاروں کے صدور نے شرکت کی۔نو منتخب صدر سلمان الٰہی ملک نے کہا کہ چھوٹے تاجروں کے مسائل کو ہر ممکن طریقے سے حکومتی اداروں سے مل بیٹھ کر حل کرنے کی کوشش کرونگا۔ حاجی غلام علی نے کہا کہ تمام عہدیدروں نے محنت سے پورے ملک میں پشاور چیمبر کو روشناس کرایا امید کرتا ہوں کہ نومنتخب صدر ایگزیکٹیو ٹیم کیساتھ مل کر پشاور چیمبر کو مزید مضبوط اور بہتری کی جانب گامزن کریں گے۔ملک مہر الٰہی نے کہا کہ صوبائی حکومت اوقاف کی جائیداد کا مسئلہ کافی حد تک حل کر چکی ہے لیکن اس کو مکمل طور پر حل کرنا ہے ۔عبدالکریم تورڈھیر نے کہا کہ خیبر پختونخوا اکنامک کوریڈور 510 ملین ڈالرز کا منصوبہ ایوارڈ ہو چکا ہے حکومت اور بزنس کمیونٹی کا مستقبل افغانستان اور سینٹرل ایشیا ہے جس کے ذریعے چھوٹی انڈسٹری کو 15 ارب روپے دیئے جا رہے ہیں اس حوالے سے چھوٹے چیمبروں نے اپنے تاجروں میں شعور پیدا کرنا ہے اور چھوٹے تاجروں کو نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے منسلک کرنا ہو گا ۔