آئی جے ٹی کے زیر اہتمام ایک روزہ ناظمین کانفرنس

October 02, 2022

پشاور (خصوصی نامہ نگار) اسلامی جمعیت طلبہ کے زیرِ اہتمام جامعہ پشاور میں ایک روزہ ناظمین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں جمعیت کیمپس کے کارکنان نے شرکت کی۔کانفرنس میں ڈاکٹر رئیس گل ، شاہد وارثی (سی ای و آفاق ) ، سابق ناظم کیمپس پشاور اول شیر خان، ناظم صوبہ کلیم اللہ نے مختلف موضوعات پر لیکچرز دیئے۔اس موقع پر کیمپس جمعیت نے اپنے سالانہ رسالےکیمپس ٹریبون کی رونمائی بھی کی۔ کانفرنس کے اختتام پر ناظم یونیورسٹی کیمپس پشاور اسفندیار ربانی نے مہمانوں کو تحائف دیئے۔ کانفرنس کا مقصد کارکنان کی فکری ،علمی اور تحریکی تربیت کرنا تھا۔