بچے کو مارنے کی دھمکی، ڈاکو 25 لاکھ زیورات چھین لے گئے، لاکھوں کی چوریاں

October 02, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر ،چوری ،نقب زنی اورراہ زنی کی وارداتوں میں شہری دوگاڑیوں 19 موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز ،نقدی اوردیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،تھانہ رتہ امرال کے علاقہ منگٹال میں تین نامعلوم ملزمان محمد اصغر کے گھرمیں داخل ہوئے جو اسلحہ کی نوک پرگھر سے موبائل، 70ہزار روپے ، سونا مالیتی 2لاکھ50ہزار ، تھانہ رتہ امرال کے علاقہ ریلوے ورکشاپ روڈ پر دوموٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پر محمد حسنین کاموبائل چھین ،تھانہ وارث خان کے علاقہ میں شاہ دی ٹالیاں کے قریب دوموٹرسائیکل سوار زین محمود سے اسلحہ کی نوک پر 2 موبائل اور14ہزار650 روپے ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ رحمان آبادمیں تین موٹرسائیکل سوار ابو بکر عباسی اوراس کے دوست سے اسلحہ کی نوک پر 2 موبائل ،تھانہ سول لائنزکے علاقہ لال کڑتی میں دوموٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پرمحمد کاشف کاموبائل چھین کرلے گئے۔تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ رحیم آبادپل کے نیچے دوموٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پرطالش کاموٹرسائیکل ،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ یوسف کالونی میں دوموٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پر احمد وحید سے موبائل اور800 روپے،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ جمیل آبادمیں دوموٹرسائیکل سوار جن کے ہمراہ ایک بچی بھی تھا اصغر شاہ کے بھتیجے عبداللہ سے اسلحہ کی نوک پرموٹرسائیکل اپلائیڈ فار چھین کرلے گئے ،تھانہ روات کے علاقہ ددہوچھ میں وقاص احمد اپنی گاڑی میں دودھوچھ روڈ پر پہنچا تو آگے روڈ پر پتھر لگے ہوئے تھے وہ رکا تو تین نامعلوم لڑکے روڈ کی دونوں سائیڈوں سے آگئے جواس سے گن پوائنٹ پر 30ہزار روپے، موبائل، شناختی کارڈ دواے ٹی ایم کارڈ ، گاڑی کی اصل کاپی ،موٹرسائیکل کی کاپی ،ڈرائیونگ لائسنس ، گاڑی چھین کرلے گئے ،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ چوہڑہڑپال میں دوموٹرسائیکل سوار تیمورنواز کاموبائل ،تھانہ نیوٹاؤن کے بی بلاک میں دوموٹرسائیکل سوار سراج احمد کاموبائل چھین کرلے گئے ،تھانہ رتہ امرال کے علاقہ ڈھوک منگٹال میں کفیل احمد کے گھر سے موبائل ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ سسکتھ روڈپر کاشف کا کاؤنٹر مالیتی20ہزار روپے ،کمرشل مارکیٹ میں عنیب طارق کاموبائل ،تھانہ صادق آبادکے علاقہ سروس رو ڈپرمحمد ازرم کے گھرکاکنڈاکاٹ کر 4 انگوٹھیاں و بریسلٹ گولڈ مالیتی ایک لاکھ روپے،نقدی30ہزار روپے ، 46ریال، 200یورو،پرائز بانڈ مالیتی ڈیڑھ لاکھ اور3 لیپ ٹاپ ،تھانہ صادق آبادکے علاقہ شکریال میں آفتاب گل کے گھرسے موبائل اور 50ہزارروپے ،تھانہ سول لائنزکے علاقہ کچہری چوک میں سعدیہ پروین کاموبائل ،تھانہ سول لائنزکے علاقہ میں کرنل محمد تنویراحمد کی گاڑی کے دونوں ٹائر،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ مدنی چوک میں عبدالرشید کی دکان کے تالے کاٹ کر 17 موبائل فون اوردیگرسامان مالیتی75ہزارروپے ،تھانہ صدربیرونی کے علاقہ گلشن آبادمیں کانسٹیبل مرزا جہا ن زیب کے زیر تعمیر مکان سے 2 پنکھے سٹینڈ والے، 10 سٹیل والی چادریں، پانی والی موٹر ،3 بنڈل سٹیل وائر اوربجلی کا سامان ،تھانہ صدربیرونی کے علاقہ کلری میں غلا م رسو ل کی گائے ،تھانہ صدربیرونی کے علاقہ جوڑیاں میں احسا ن علی کے گھرسے اس کاپرس جس میں 6 ہزار روپے ، شناختی کارڈ اور موبائل فون تھا،تھانہ دھمیال کے علاقہ لکھن میں سید شعیب اکبر زیدی کی سکول کی لیب میں موجود 6 خورد بین اوردیگرسامان مالیتی پونے دو لاکھ روپے چوری ہوگیا۔تھانہ صدربیرونی کو محمد ندیم قر یشی نے بتایا کہ سائل نے مریڑ چوک سے ایک سواری اٹھائی جسے منور کالونی اڈیالہ روڈ لے کر جاناتھا منور کالونی میں واقع مسجد ابو بکر پہنچ کر اس نے مجھے کہا کہ میں نے مدرسہ میں ایک بندے سے بات کروانی ہے جس کے لیے اس نے مجھ سے میرا موبائل لیا اور مدرسہ میں چلا گیا کچھ دیر انتظار کرنے کے بعد میں مدرسے میں گیا اور دیکھا کہ مدرسہ میں وہ بندہ نہیں تھا ۔